ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے،عثمان بزدار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی ستر برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے۔ مشکل وقت عارضی ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے، نوماہ کےدوران ملک کی سمت درست کرنے کے لئے بے پناہ محنت سےکام کیا گیا ہے، ایک لمحہ ضائع کیے بغیر آگے بڑھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

عثمان بزدار نے کہا ماضی کی حکومتوں کی طرح بلند و بانگ دعوے نہیں کیے، عوام کی خدمت کےلیےعملی اقدامات کیےہیں، مایوس عناصر کی منفی سیاست 22 کروڑ عوام پہچان چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے۔ اب شفاف قیادت اورشفاف حکومت ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

مزید پڑھیں : عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کوتعبیر دیں گے، عثمان بزدار

یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہناتھا کہ مارا وژن غریب اورامیر میں فرق کوختم کرنا ہے، عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے مثبت حکمت عملی سے کام کیا جا رہا ہے۔

عثمان بزدار  نے کہا تھا  کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کوتعبیر دیں گےم  ماضی میں صرف اشرافیہ کونوازنے کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں، سابق ادوار میں مخصوص طبقہ امیرہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں