جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

وزیر اعلی سندھ سے نئے کورکمانڈر کراچی کی اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سے نئے کور کمانڈر لیفٹیننٹ کراچی نے اہم ملاقات کی، جس میں کراچی آپریشن پرمشاورت کی گئی، مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کراچی میں امن کے لئے بڑی قربانیاں دیں، کسی کو خراب کرنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی نئے کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا سے اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی حکمت عملی پر غور، نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد اور کراچی کے امن کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کراچی کے امن کے لئے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، ہم کسی کو امن کو خراب کرنے نہیں دیں گے، ہم نے تمام اداروں کی کو آرڈینیشن کو مضبوط کیا، ٹارگیٹڈ آپریشن کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔


مزید پڑھیں : کراچی کا امن قربانیوں کا نتیجہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا


یاد رہے گذشتہ روز کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے چارج سنبھالتے ہی رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، عوام کا رینجرز پر اعتماد رینجرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا آئینہ دار ہے۔

کور کمانڈر کراچی نے دو ٹوک انداز میں کہا حاصل اہداف کو رینجرز، عوام ملکر ناقابل واپسی بنائیں گے، کراچی کے مکمل امن کے حصول کے لئے مزیداقدامات کریں گے۔

اس سے قبل گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں