23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا پر پولیس رپورٹ مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے کہا یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے، مجھےیہ بتایاجائے میرےخلاف بیان کس نے دلوایا ، پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتارٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاکے مبینہ ویڈیو بیان کے معاملے پر آئی جی سندھ ، دیگرپولیس افسران کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات 5 گھنٹے بعد ختم ہوگئی ، پولیس افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے اعتراف کیا تسلیم کرتے ہیں یہ سنگین غلطی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے افسران سے یوسف ٹھیلے والا کا بیان سامنے رکھ کرجرح کی ، مراد علی شاہ نے کہا اب آپ خود بتائیں ذمہ دار پولیس افسران کو کیا سزا دی جائے، یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی چھوٹے افسر پرذمہ داری ڈال کربڑےافسران بچ نہیں سکتے، بیان کی ریکارڈنگ کےوقت دیگراشخاص بھی موجود تھے، ویڈیو ریکارڈنگ پر ان اشخاص کی موجودگی ، ہدایات پر بے بنیاد بیان ریکارڈ کرایا گیا، میں اس بیان کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنا چاہتا ہوں۔

مراد علی شاہ نے کہا پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا، مجھے کوئی سروکارنہیں کہ ٹھیلے والا کتنا بڑا دہشت گرد ہے، انھوں نے سوال کیا مجھے یہ بتایا جائے میرے خلاف بیان کس نے دلوایا، بڑے افسران نے بیان ریکارڈ کا ذمہ دار چھوٹے افسران کو قرار دیا، اس معاملے میں اتنی خامیاں ہیں تو دیگر کیسز میں پولیس کیا تحقیقات کرتی ہو گی۔

مزید پڑھیں : ٹارگٹ کلر کے بیان کے بعد آئی جی اور وزیراعلیٰ سندھ کے اختلافات میں شدت

خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کے بیان کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پرخفیہ انکوائری کا سلسلہ بھی جاری ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا نام مبینہ ٹارگٹ کلر نے کیوں اور کس کے کہنے پر لیا گیا؟

تحقیقاتی ٹیم ٹارگٹ کلر کے میڈیا بیان پر مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے ٹھیلے والے کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی سے بیانات لیے، اس کے علاوہ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر سے بھی سوالات کیے گئے، ٹھیلے والے کا انٹرویو ریکارڈ کرنے والے صحافی سے بھی تفصیلات لی گئیں، ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے دو روز تک تحقیقات کیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والا کی گرفتاری کے بعد اس کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا تھا۔

ملزم نے بتایا تھا کہ جس دن گرفتاری ظاہر کی گئی اسی دن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مجھ سے ملنے بھی آئے تھے، انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم دنیا کی نظر میں مر چکے ہو، اب تمہیں دوبارہ زندہ کیا جارہا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں