تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’مودی حکومت ہٹلر سے زیادہ خطرناک ہے‘

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ممبنی اور دہلی میں بی بی سی کے دفاتر میں انکم ٹیکس سروے کے نام پر مرکزی حکومت کے حملے کو ایڈولف ہٹلر یا نکولائی سیوسیسکو سے زیادہ ڈکٹیٹر قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مودی حکومت کی عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس اقدام پر مودی سرکار کو ہٹلر سے زیادہ خطرناک قرار دے ڈالا ہے۔

ممتا بنرجی نے بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس سروے کے نام پر حملے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ حکومت ہٹلر اور سیوسیسکو سے زیادہ خطرناک ہے۔ بی بی سی نے ہمیشہ درست تحقیقاتی رپورٹنگ کی ہے تو پھر ان کے خلاف ایسی کارروائی کیوں ہو رہی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بی بی سی نے سچ پر مبنی کچھ نشر کیا ہے اور وہ مرکزی حکومت کے خلاف ہے جس پر بی بی سی کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔ آزادی صحافت کو دبانا انتہائی افسوسناک ہے، میں نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی ہے اور اب صرف عدلیہ سے امید باقی بچی ہے کہ وہ اس ملک کو بچا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ممتا بنرجی سے قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی بھی بی بی سی کے خلاف کارروائی پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتقام کی آگ میں اندھی مودی سرکار کے بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے، عالمی میڈیا کی شدید مذمت

ان کا کہنا تھا کہ اندرا گاندھی کی ایمرجنسی کے موقع پر بی بی سی کی رپورٹنگ کو بی جے پی سراہتی اور اسے حقائق پر مبنی قرار دیتی تھی اب جب یہ سچ اس کی حقیقت آشکار کر رہا ہے تو مودی سرکار بی بی سی کی نیت پر شک اور اس کے دفتر پر چھاپے لگوا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -