اسلام آباد: سی این جی اوگرا نے سی این جی سیکٹرکو قطرسے ایل این جی درآمد کرنےکی اجازت دے دی۔
حکومت نےسی این جی سیکٹرکی جانب سے بنائی گئی کمپنی کوایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق ’یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی‘ سی این جی آپریٹرز کا جوائنٹ وینچرہے۔
اوگرا نے دس سال کےلئے کمپنی کولائنسنس دیا ہے۔ ابتدائی مراحل میں کمپنی کو قطرسے 75 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمد کرنے اجازت دی گئی ہے۔
غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی طلب تین سوایم ایم سی ایف ڈی ہے، کمپنی گیس کی ترسیل اوربلنگ کے لئے سوئی سدرن اورنادرن کا سسٹم استعمال کرے گی۔