The news is by your side.

Advertisement

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز غیرمعینہ مدت کے لیے بند

گیس پیدا کرنے والے صوبے میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ سندھ میں سی این جی ‏اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت کے لیئے بند کردیا گیا۔ ‏

ایس ایس جی سی کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کے حکم پر ‏کیا گیا ہے۔ ‏

آل پاکستان پیٹرولیم ریٹلرز ایسوسی ایشن ممبر سمیر نجمل حسین کا کہنا ہے کہ منگل 22 جون ‏سے غیر معینہ مدت تک کلوژر کا نوٹیفیکیشن موصول ہوا ہے سندھ کی عوام اور سی این جی ‏اسٹیشن مالکان کے ساتھ زیادتی بند کی جائے۔

سمیر نجمل حسین نے کہا کہ ہمیں ‏RLNG‏ پر دباؤ ڈال کر اور ہماری انڈسٹری کے کچھ لوگوں کو ‏ملا کر جبری منتقل کیا گیا وعدہ یہ تھا کہ ‏RLNG‏ پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ لیکن 1 سال گزرنے ‏کے باوجود کوئی بہتری نہیں۔ ‏

انہوں نے کہا کہ کیپٹیو پاور جس پر وفاق نے پابندی لگائی ہے کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری ‏ہے ایس ایس جی سی کے پورے نیٹورک جو کے 1250 ایم ایم سی ایف ڈی ہے میں سے سی این ‏جی صرف 32 ایم ایم سی ایف ڈی لے رہی ہےاتنی کم کھپت کے باوجود سب سے پہلے سی این ‏جی کو بند کیا جاتا ہے۔ ‏

Comments

یہ بھی پڑھیں