اشتہار

بلوچستان میں امن قائم کرنے کیلیے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن اور سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ اور تربت کا دو روزہ دورہ کیا، اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے پہلے روز یادگار شہدا پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفینٹری کا دورہ کیا انہوں نے نوجوان افسروں اور انسٹریکٹ سے بات چیت کی۔

ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ دینے پر زور دیا۔

علاوہ ازیں آرمی چیف کو آئی جی ایف سی نے بلوچستان میں سلامتی کے امور پر بریفنگ دی، پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بلوچستان میں سازگار ماحول کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور پائیدار امن کے لیے سوشو اکنامک ڈیولپمنٹ یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں