تازہ ترین

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا پاکستان مقامات مقدسہ کےدفاع کویقینی بنائے گا جبکہ سعودی ولی عہد نے پاکستان کے خطے میں امن استحکام کیلئے کردار کی تعریف کی۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، سعودی نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات ہوئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت ، دوطرفہ دفاع ، سلامتی ، علاقائی امن کے لئے باہمی تعاون اور رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کےدفاع کیلئےپرعزم ہے،پاکستان مقامات مقدسہ کےدفاع کویقینی بنائےگا، سعودی ولی عہد نے پاکستان کے خطے میں امن استحکام کیلئے کردار کی تعریف کی۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ باہمی اعتماد پر قائم ہے، دونوں ممالک امن ،مسلم امہ کی بہتری کیلئےکرداراداکرتےرہیں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی ڈیفنس منسٹر سعودی عرب خالدبن سلمان نے کہا پاکستان کے آرمی چیف سےملاقات انتہائی شاندار رہی، جنرل قمر جاوید باجوہ میرے بھائی ہیں، ملاقات میں دفاعی تعلقات،خطے کےامن کیلئےدونوں ممالک کےعزم کااعادہ کیا۔

Comments

- Advertisement -