تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمران خان اور عارف علوی کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی عمران خان سے ملاقات میں آرمی چیف کے تقرر سے متعلق سیاسی، آئینی و قانونی امور زیر بحث آئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر قبل صدر مملکت کی عمران خان سے 45 منٹ تک ملاقات ہوئی جس میں عارف علوی اور عمران خان نے تمام لحاظ سے تقرری کا احاطہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایوان صدر اس ضمن میں آفیشلی ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے اور ساڑھے 6 سے 7 بجے درمیان ایوان صدر سے آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی تھی، انہوں نے عمران خان کو وزیراعظم کی جانب سے بھجوائیی گئی سمری پر بریفنگ دی۔

یہ پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نامزد آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ منجمد کردی

ذرائع کا بتانا تھا کہ عمران خان نے ہدایت کی کہ  آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے سمری اس کے مطابق دیکھیں ہم نے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی ہے۔

عمران خان نے عارف علوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہماری کسی ادارے سے کوئی جنگ نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے نئے سپہ سالار لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کون ہیں؟

پاک فوج میں سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین تھری اسٹار آفیسر ہیں ، انھوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی اور پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاک فوج میں سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈرفورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں جنرل عاصم منیر کو ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز کیے گئے۔

اکتوبر 2018 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جس کے بعد جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔

کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔

جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -