جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے فیلڈ فائر اور جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فارمیشن کو درپیش چیلنجنگ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں اور تربیتی مقاصد کیلئے تیار حکمت عملی کو پرکھنے کیلئے جاری جنگی مشقوں بارے بریفنگ دی گئی،

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف آپریشنل پہلوئوں کو انجام دہی میں پاک فضائیہ، پاک آرمی ایوی ایشن اور زمینی دستوں کی ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے فوجیوں کی جنگی مہارت، جذبے اور جنگی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔

قبل ازیں فیلڈ رینجز آمد پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے آرمی چیف کا کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل سیدعامر رضا نے استقبال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں