تازہ ترین

ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن واستحکام پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو صوبے میں ہوا دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

دورہ کوئٹہ کے موقع پر آرمی چیف نے نیشنل ورک شاپ بلوچستان میں شرکا سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ورک شاپ کا مقصد سیکیورٹی، بر وقت فیصلوں اور دیگر عناصر سے آگاہ کرنا ہے، پاکستان کا امن اورخوشحالی جمہوریت اور اس کی اقدار سےجڑی ہے، فوج سمیت اسٹیک ہولڈرز بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےکوشاں ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان اور پاک ایران بارڈر پرباڑ لگانےکے اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو صوبے میں ہوا دے رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفنٹری کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز اور آن لائن نظام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوام کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرز نےاپنا حصہ ڈالا ہے، فیکلٹی اور طلبہ جدید جنگوں کے رحجانات کے مطابق خود کو ڈھالیں۔

Comments

- Advertisement -