تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سڑک کے افتتاح کے لیے جیسے ہی ناریل پھوڑا گیا، عجیب واقعہ ہو گیا

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک سڑک کے افتتاح کے لیے جیسے ہی ناریل پھوڑا گیا، ناریل کی جگہ سڑک ہی ٹوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں بدعنوانی کے کیسز لگاتار سامنے آ رہے ہیں، تازہ کیس بجنور کا ہے جہاں سڑک کی تعمیر میں اس حد تک ناقص میٹریل استعمال کیا گیا تھا کہ افتتاح کے ناریل کی ضرب بھی برداشت نہ کر سکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جس سڑک کے افتتاح کے لیے ناریل پھوڑا جانا تھا، وہاں پر ناریل تو نہیں پھوٹ سکا، لیکن اس جگہ کی سڑک ہی ٹوٹ گئی، واقعے کے بعد سڑک کی جانچ کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔

ضلع بجنور میں محکمہ آب پاشی کے ذریعے نہر کی پٹری پر ایک کروڑ 16 لاکھ کی لاگت سے 7 کلو میٹر لمبی سڑک بنائی جانی تھی، تاہم سڑک ابھی صرف 700 میٹر ہی بن پائی تھی کہ محکمے نے اس کے افتتاح کے لیے رکن اسمبلی سوچی موسم چودھری کو بلا لیا۔

گزشتہ شام 4 بجے جب خاتون رکن اسمبلی سڑک کے افتتاح کے لیے پہنچیں تو پوجا کے بعد ان کو رسم کے تحت توڑنے کے لیے ناریل دیا گیا، لیکن خاتون نے جیسے ہی ناریل کو سڑک پر توڑ کر افتتاح کرنے کی کوشش کی، ناریل ٹوٹنے کی جگہ وہاں کی سڑک ہی ٹوٹ گئی۔

ناریل کی ضرب سے سڑک پر بجری اکھڑ کر اِدھر اُدھر بکھر گئی، تصویر میں اسے دیکھا جا سکتا ہے، واقعے پر رکن اسمبلی سوچی موسم چودھری سخت شرمندہ اور ناراض ہو گئیں، اور سڑک کے افتتاح کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مذکورہ مقام کا جائزہ لیا، اور اس کے سیمپل لے کر لیب میں جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے۔

Comments

- Advertisement -