تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لڑکی کے حلق میں سالوں سے سکہ موجود

سعودی عرب میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے لڑکی کے حلق سے سکہ نکال لیا۔

11سالہ لڑکی کے حلق میں 4 سال سے سکہ پھنسا ہوا تھا جسے ڈاکٹرز نے کامیابی سے نکال کر لڑکی کو گھر روانہ کر دیا۔

لڑکی کو انیمیا کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹرز نے طبی معائنہ شروع کیا اور ایکسرے کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کے حلق میں سکہ موجود ہے۔

خود لڑکی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ اس نے سکہ نگل لیا ہے اور اس بات کو بھی چار سال گزر چکے ہیں۔

حیران کن طور پر لڑکی کو سانس لینے میں کوئی دشواری نہیں تھی تاہم انیمیا کی شکایت پر ڈاکٹرز نے علاج شروع کیا تو معاملہ کھل کر سامنے آیا۔

ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے حلق سے سکہ نکال لیا اور بعدازاں لڑکی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔

Comments

- Advertisement -