ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

کراچی: میزان آئل، کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد دو روز سے لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پراچہ ٹیکسٹائل، میزان آئل اور کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقار احمد منگل کی شام سے لاپتہ ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار احمد کو کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے ڈبل کیبن گاڑی میں بٹھایا اور ساتھی سمیت ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ کچھ دیر بعد ذوالفقار احمد کے دوست قیصر کو آگے جاکر مسلح افراد نے چھوڑ دیا گیا۔

- Advertisement -

ذوالفقار احمد کی فیملی نے کل بھی تھانے میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دی جو درج نہ ہوسکی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دو دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس نے ذوالفقار احمد کی ایف آئی آر درج نہیں  کی ہے۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے پر ذوالفقار احمد کے اہلخانہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ، محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں