تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

کولمیبیا: کام کے دوران مزدوروں پر قیامت آن پڑی

بگوٹا: کولمبیا میں کوئلے کی کان میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں گیارہ افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کنڈنمار میں کوئلہ کان میں رونما ہوا جہاں کام کے دوران زبردست دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میں کم از کم گیارہ کان کن مارے گئے جبکہ دس سے زائد لاپتہ ہوگئے۔

کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پھنسے ہوئے لوگوں کو زندہ نکالنے کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

ادھر کنڈنمارکا کے گورنر نکولس گارسیا بسٹوس نے سوشل میڈیا پر واقعہ سے متعلق بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں کان میں پھنسے دس مزدوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

گورنر نکولس کا کہنا تھا کہ واقعے کان میں گیس بھرنے کے باعث پیش آیا، حادثے کے وقت تیس مزدور 900 میٹر گہری کان میں کام کرنے میں مصروف تھے ان میں سے سات مزدور خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے ہیں۔

Comments