20.4 C
Dublin
جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ناخنوں کی رنگت کس بات کا پتہ دیتی ہے؟ اہم معلومات

اشتہار

حیرت انگیز

ہمارے ناخن ہماری صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں، ویسے تو ناخنوں میں اکثر عمر بڑھنے سے تبدیلیاں آتی ہیں تاہم یہ تبدیلی اگر وقت سے پہلے نمایاں ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔

اس حوالے سے ا ے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر صحت ڈاکٹر کاشف احمد ملک نے ناخنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے قیمتی مشورے اور نسخے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ناخنوں کی اصل رنگت گلابی ہونی چاہیے، اگر وہ سفید ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو شوگر بھی ہوسکتی ہے اور اگر ناخنوں کی رنگت نیلی مائل ہو تو یہ بھی خطرناک بات ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ ان کو آکسیجن کی کمی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اگر ناخن سفید ہوں تو اس کا مطلب کیلشئیم کی کمی ہے ایسا کچھ نہیں اس کی اصل وجہ ان کی گروتھ ہوتی ہے اور اس صورتحال میں اپنی شوگر ضرور چیک کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیلے ناخن کی پیلی رنگت جینیاتی وراثت یا ناخن کی عمر بڑھنے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے، جس سے ناخن پیلا اور سخت ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ ناخن کی رنگت میں یہ تبدیلی جسم میں کسی انفیکشن خصوصاً فنگس کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے ایک نسخہ بتایا کہ ایلو ویرا جیل، دودھ، ادرک کا پیسٹ اور بیسن کا پیسٹ بناکر ناخنوں پر لگائیں یہ چیز آپ کے ناخنوں کیلئے بہت مفید ہے اس عمل سے ناخنوں کی گروتھ ہوگی اور فنگس بھی نہیں لگے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں