اشتہار

امریکی ریاست میں مٹر جتنے اولے برس پڑے، لوگ گھروں میں محصور

اشتہار

حیرت انگیز

کولوراڈو: امریکی ریاست کولوراڈو میں مٹر جتنے اولے برس پڑے، لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کولوراڈو میں مٹر کے سائز کے اولوں کے ساتھ شدید بارش ہوئی ہے، موٹے موٹے اولوں اور تیز بارش کے بعد ریاست میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

سڑکیں سفید ہو گئی ہیں، اور شدید ژالہ باری نے لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔

کولوراڈو کے ایک بڑے حصے پر پیر سے سیلاب کا خطرہ منڈلا رہا ہے، جس میں ڈینور شہر کا علاقہ بھی شامل ہے، ریاست بھر میں متعدد موسمی انتباہات جاری کیے جا چکے ہیں جن میں ڈینور سمیت کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وارننگ بھی شامل ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں