بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

حکومتی ٹیم کی زمان پارک آمد، تلاشی کیلیے عمران خان سے مذاکرات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں حکومتی زمان پارک پہنچ گئی جہاں گھر کی تلاشی کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

کمشنر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے زمان پارک کے اندر کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ عمران خان کے وکلا اور میڈیا کے نمائندے بھی اندر موجود ہیں۔

حکومتی ٹیم نے ملاقات میں عمران خان کو سرچ وارنٹ دکھا دیا۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن بھی حکومتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ کمشنر نے عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی جگہ کا معائنہ کیا۔

سرچ آپریشن میں کتنے اہلکار حصہ لیں گے عمران خان سے کمشنر کی بات چیت جاری ہے۔ اس دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ لیگل ٹیم اور میڈیا سرچ آپریشن میں ساتھ ہونا چاہیے اعتراض نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں