اشتہار

مولانا عادل کے قتل کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ممتاز عالم دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ڈرائیور کے قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی۔

4رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کریں گے جب کہ دیگر افسران میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد، ڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایس پی کورنگی شامل ہیں۔

اتحقیقاتی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔کمیٹی معاونت کے لئے کسی بھی دوسرے یونٹ سے اراکین لے سکے گی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: مولانا ڈاکٹرعادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ درج

تحقیقاتی کمیٹی آئی جی سندھ مشتاق مہر کی ہدایت پر بنائی گئی ہے اور کمیٹی کی تشکیل سے متعلق باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

مولانا ڈاکٹرعادل خان اور ان کے ڈرائیور کے قتل کا مقدمہ تھانہ شاہ فیصل کالونی میں درج کر لیا گیا ہے ، ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی کی مدعیت میں مقدمہ قتل انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ہیلپ لائن ون فائیو پر رات پونے آٹھ بجے شمع شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کی اطلاع ملی، رات سات بجکر پچاس منٹ پر پولیس جائے وقوعہ پر موجود تھی، تین ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل پر فرار ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں