10.5 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس ہوئی جس سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام پر کانفرنس ہوئی جس سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کیا جب کہ مقررین میں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز بھی شامل ہیں۔ اس کانفرنس میں نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف رولنڈ والکر موجود تھے۔

اس کانفرنس میں مختلف شعبوں کے ماہرین، دفاعی حکام، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کیلیے برطانیہ کا 30 رکنی وفد 29 اپریل سے 3 مئی تک پاکستان کادورہ کر رہا ہے جس کی قیادت اسٹینڈنگ جوائنٹ فورس کمانڈر میجر جنرل ٹام بیٹ مین کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

کانفرنس میں عالمی، علاقائی امور سمیت قومی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام پر بات ہوگی۔

کانفرنس میں آرمی چیف کی برطانیہ کے موجودہ اورنامزد چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ہوئیں جن میں پیشہ ورانہ دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو طرفہ فوجی تعلقات بڑھانے میں جنرل پیٹرک سینڈرز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نامزد چیف آف جنرل اسٹاف جنرل رولینڈ واکر کو مبارکباد پیش کی۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک برطانیہ اسٹیبلائزیشن کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان اہم دفاعی ڈائیلاگ ہے اور یہ کانفرنس باری باری پاکستان اور برطانیہ میں منعقد ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں