ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

مودی سرکار کی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا اگنی پتھ اسکیم ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے۔

مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارت کے عسکری ادارے کو بھی نہ بخشا، اپنےمذموم سیاسی ایجنڈےکی تکمیل کیلئےمودی سرکار فوج اور اس کے لئے مختص وسائل پر بھی قابض ہو گئی۔

اہم ملکی ادارں کے علاوہ بھارتی عسکری ادارہ بھی مودی سرکار کے نشانے پر آگیا، جس پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نےمودی سرکار کی جانب سے بھارتی فوج کیلئے متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

راہول گاندھی نے کہا کہ مودی کی جانب سے اسکیم زبردستی مسلط کی گئی، مسلح افواج میں بھرتی ہونے کیلئے اگنی پتھ سکیم ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے جو ملک کے دفاع کا خواب دیکھتے ہیں۔

ایکس پراسکیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بھارتی فوج نہیں بلکہ مودی سرکار کا گھٹیا منصوبہ ہے۔

گانگریس رہنماؤں نے اس سکیم کی سختی سے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنتے ہی کانگریس اگنی پتھ سکیم کو ختم کرتے ہوئے افواج کو معاشی سماجی تحفظ کی ضمانت دے گی۔

گزشتہ ماہ بھی راہول گاندھی نے اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ فوجیوں کی پنشن کیلئے مختص رقم اڈانی ڈیفنس کو جاتی ہے۔

کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ اڈانی گروپ اگنی پتھ کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے امریکی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں