تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میرے خلاف سازش کی گئی، کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں کرمنلزہٹا سکیں گے، عمران خان

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سازش کی گئی، کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں کرمنلزہٹا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش ہوئی ہے، مجھے لگتا تھا میرے خلاف تحریک عدم اعتمادکبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

عمران خان نے بتایا کہ میرے خلاف سازش 2خاندانوں نے کی، جنہوں نے30سال حکومت میں رہ کراربوں کی کرپشن کی، ان کی 60 فیصد کابینہ اراکین ضمانت پرہیں، جن پراربوں کی کرپشن کے کیسزہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا ہمیں کرمنلزہٹا سکیں گے ، جنہوں نےیہ پلان کیااب وہ پریشان ہیں، مجھے واپس نہیں آنے دینا چاہتے، کیونکہ انہوں نےمجھے دوبارہ لانے کیلئے نہیں ہٹایا، اس لیے کہہ رہے ہیں میری جان کوخطرہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری لڑائی ان دو خاندانوں سے ہے ، جنہوں نےاربوں کی کرپشن کی، میں سیاست میں اسٹیٹس کواورکرپشن کے خاتمے کیلئے آیا، میں ایک طرف ہوں اورسولہ جماعتیں دوسری طرف۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں اس لئے آیا کہ فلاحی ریاست قائم کروں،قانون کی بالادستی ہو۔

Comments

- Advertisement -