تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایوان وزیراعلیٰ کے باہر کنٹینر پہنچا دیے گئے

وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر صوبے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے اور ایوان وزیراعلیٰ کے باہر کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو آج اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس دے رکھی ہے جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے کر اجلاس بلانے سے انکار کے بعد ملک کے سب سے بڑے صوبے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔

آج بعد دوپہر ایوان وزیراعلیٰ کے باہر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں جب کہ کسی کو نہیں معلوم ہے کہ یہ کنٹینر کس نے منگوائے ہیں۔

پولیس نے بھی کنٹینرز کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ وفاقی وزرا نے آج گورنر پنجاب کی ایڈوائس پر وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ ہاؤس بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراعلیٰ کا دفتر سیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیدی

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ نے ایک بار پھر پنجاب میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین سے مزاحمت نہیں کی جاسکتی۔ مزاحمت جاری رہی تو آرٹیکل 234 کے تحت گورنر وفاق کو گورنر راج کا کہہ سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -