تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

’بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی نہ ہو تو بھی الیکشن شفاف اور قانونی ہوں گے‘

لندن: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی کا پریکس اینڈ پروسیجر قانون کیخلاف جواب سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری اور...

عازمین حج کیلیے مخصوص سوٹ کیس اور موبائل پیکچ

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے...
Array

توہین عدالت کیس، عمران خان کی پیشی اور سماعت سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالت میں پیشی اور سماعت سے متعلق ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق سرکلر کے مطابق کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگی۔

سرکلر میں مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے جب کہ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے بھی 15 لا افسران کو اجازت ہو گی، اس کے علاوہ تین عدالتی معاونین بھی کمرہ عدالت میں جاسکیں گے۔

سماعت کے موقع پر 15 کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی، اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا بھی وہاں موجود ہوسکتے ہیں۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم، وکلا باڈیز، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل آفس 5 ستمبر تک لسٹیں جمع کرادیں، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فہرستوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔

سرکلر میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس : عمران خان کو 7دن میں دوبارہ تحریری جواب جمع کرانے کا حکم

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ جمعرات 8 ستمبر کو دوپہر ڈھائی بجے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

Comments

- Advertisement -