تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ایم کیوایم اور اپوزیشن کے درمیان کیا معاہدہ ہوا؟ مندرجات سامنے آگئے

کراچی : ایم کیوایم اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے کے مندرجات سامنے آگئے ، جس کے تحت ایم کیوایم وفاقی کابینہ سےعلیحدگی اختیار کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق محدہ قومی موومنٹ اور اپوزیشن کےدرمیان معاہدے کے مندرجات اے آر وائی سامنے لے آیا، معاہدے پر مولانا فضل الرحمن ، اخترمینگل ، خالد مگسی ، خالد مقبول صدیقی، بلاول بھٹو اور شہبازشریف دستخط کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت ایم کیوایم وفاقی کابینہ سےعلیحدگی اختیار کرےگی اور سندھ حکومت ایک ماہ میں بلدیاتی قانون میں ترامیم کا مسودہ سندھ اسمبلی میں پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت بلدیاتی قانون کو آئین کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق بنایا جائے گا جبکہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی مرتضی وہاب اپنےعہدے سے مستعفی ہوں گے اور بلدیاتی اداروں کے اختیارات میں اضافہ کیا جائے گا۔

معاہدے کے تحت حیدرآباد کراچی میں بلدیاتی کونسلز میں ایڈمنسٹریٹر کا تقرر مشاورت سے ہوگا۔

Comments