ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مسلم لیگ ن میں بیانیوں کا ٹکراؤ، ووٹ کو عزت دو، کام کو ووٹ دو آمنے سامنے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے بیانیوں میں بھی تضاد سامنے آگیا ، شہباز شریف کام کوعزت دو کے بیانیے اور مریم نواز ووٹ کوعزت دو کے بیانیے کی حامی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں بیانیوں کا ٹکراؤ ، ووٹ کو عزت دو اور کام کو ووٹ دو آمنے سامنے آگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف، خواجہ آصف،سعدرفیق ، ملک احمدخان اورعطا تارڑ کام کوعزت دو کے بیانیے پر قائم ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب مریم نواز،شاہدخاقان،خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب، طلال ،طارق فضل،عظمی بخاری ووٹ کوعزت دوبیانیے کا دفاع کررہے ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ اور دیگر ایم این اے اورایم پی ایز تذبذب کا شکار ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پرویزرشید پارٹی معاملات سے گوشہ نشینی اختیار کرگئے ہیں اور مریم نواز کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والوں پر شہباز شریف نے عدم اعتماد کردیا ہے اور ملک احمد خان کو مکمل اختیارات دے دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کی انتخابی مہم سے ووٹ کو عزت دو بیانیہ غائب ہے جبکہ حمزہ شہبازوالد کے کام کو بیانیے ووٹ دو کی ترویج کے لیے متحرک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں