تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاتون اہلکار نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا

سوشل میڈیا پر ایک خاتون پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خاتون نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں موٹر سائیکل ریورس کرنے کے دوران غلطی سے کیچڑ خاتون اہلکار کے کپڑوں پر آگئی جس پر خاتون نے ناصرف شہری سے کپڑے صاف کروائے بلکہ اسے سرعام تھپڑ بھی مارا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سرخ کپڑے سے پولیس اہلکار کی پتلون صاف کررہا ہے اس کے بعد وہ اسے تھپڑ مارتی ہے اور وہاں سے چلتی بنتی ہے۔

خاتون اہلکار کا چہرہ واضح نہیں ہے کیونکہ اس نے اپنے سر کے گرد سفید اسکارف پہن رکھا تھا بعد ازاں اس کی شناخت ششی کلا کے نام سے ہوئی۔

خاتون اہلکار ہوم گارڈ کی ایک کانسٹیبل ہے جسے کلکٹر کے دفتر میں کھڑا کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل ایس پی ریوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ویڈیو دیکھی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایک آدمی کو افسر کی پتلون صاف کرنے پر مجبور کیا گیا جس نے اسے تھپڑ مارا اور وہاں سے چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے پاس اہلکار کے خلاف شکایت لے کر آتا ہے تو ہم انکوائری کریں گے۔

Comments

- Advertisement -