اشتہار

‘ریکوڈک سے کم از کم 40 سال تک تانبا اور سونا نکالا جاسکے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بیرک گولڈ کا کہنا ہے ریکوڈک سے کم از کم چالیس سال تک تانبا اور سونا نکالا جاسکے گا اور  ساڑھے سات ہزار ملازمتیں دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک اورسیندک منصوبے کی کامیابی ملک کے روشن مستقبل کی مثال ہے، ترجمان بیرک گولڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان منرلز سمٹ کو بیرک گولڈ اسپانسر کر رہا ہے، بیرک گولڈ پاکستان میں اپنی ذیلی کمپنی ریکوڈک مائننگ کمپنی کے ذریعے کام کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک کا مائن میں حصہ 50 فیصد اہم اثاثے کا آپریٹر ہوگا، وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں کے 25 فیصد حکومت بلوچستان کے 25 فیصد شیئر ہوں گے۔

- Advertisement -

بیرک گولڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریکوڈ ک سے کم از کم 40 سال تک تانبا اور سونا نکالا جاسکے گا اور منصوبے کی تعمیر کے دوران 7500افراد کو ملازمت دی جائے گی جبکہ پیداوار شروع ہونے کے بعد 4,000 افراد کو ملازمتیں دی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 2024کے آخر تک ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹڈی اپ ڈیٹ کومکمل کرنے کا ہدف ہے، 2028تک بلوچستان کی سونے تانبے کی کان سے پیداوار شروع کرنے کا ہدف ہے۔

خیال رہے ریکوڈک منصوبے سے ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پراجیکٹ کی کامیابی سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے بے شمارمواقع پیدا ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں