تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں، کراچی میں کیسز کی شرح میں خطرناک اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں دوبارہ کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا ، کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، قومی ادارہ صحت نے (این آئی ایچ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا۔

این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کےدوران9ہزار406ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے ایک سو تیرہ نئے کیس سامنے آئے۔

این آئی ایچ نے کہا کہ ملک میں اٹھاون مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ دو صفر فیصد رہی۔

ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ، اس دوران کورونا کی بلند ترین 8.04 فیصد شرح کراچی میں رہی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق کے پی میں یومیہ شرح0.51، پنجاب میں 0.50فیصد رہی جبکہ اسلام آبادمیں کورونا کی یومیہ شرح 2.06، پشاور 1.25 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
24گھنٹے میں بنوں، مردان، نوشہرہ ، سوات،صوابی، گوجرانوالہ، گجرات ، ملتان،جہلم، راولپنڈی، سرگودھا میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ریکارڈ ہوئی۔

لاہور میں یومیہ کورونا شرح 1.37، بہاولپور 60، فیصل آباد 0.65 فیصد رہی جبکہ گلگت بلتستان، بلوچستان میں کورونا کی یومیہ شرح صفر ، آزادکشمیر میں شرح 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اومی کرون کے سب ویئرنٹس بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو ویرئنٹ کے کیسز مسلسل رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو کے پھیلاو کی رفتار تیز ہے لیکن بی ڈاٹ فور، بی ڈاٹ فائیو زیادہ مہلک نہیں ہے اور کورونا سے بچاؤ کی تمام دستیاب ویکسین بی ڈاٹ فور، فائیو کے خلاف موثر ہیں۔

Comments

- Advertisement -