تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، 29800 ہلاکتیں، اٹلی سرفہرست

نیویارک: دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہزار 800 سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرہ مریض تیزی سے صحت یاب بھی ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 6 لاکھ 40 ہزار 589 تک پہنچ گئی جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد اضافے کے بعد 29 ہزار 848 تک پہنچ گئی۔

دنیابھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست ہے جہاں آج 9 ہزار 551 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 677 تک پہنچ گئی۔

امریکامیں آج کرونا کے 207 مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد مجموعی تعداد 1 ہزار 903 تک پہنچ گئی، دو ہزار 666 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: کروناوائرس نے برطانوی وزیراعظم کی کابینہ کو نشانے پر لے لیا

کرونا سے ہونے والی اموات میں اٹلی سرفہرست ہے جہاں آج 889 مریض دوران علاج چل بسے جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 10ہزار 23 تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 92 ہزار 472 ہے جن میں سے 3 ہزار 856 مریضوں کی تعداد تشویشناک ہے۔

اسپین میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 812 جبکہ چین میں مرنے والوں کی تعداد 3177 اور ایران میں دوران علاج انتقال کرنے جانے والوں کی تعداد 2517 تک پہنچ گئی۔

فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈفلپ نےعوام کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے ابتدائی 15 روز میں کرونا وائرس شدت سے پھیلنے کا خطرہ ہے لہذا شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور امریکی سینیٹر کورونا وائرس میں مبتلا، تعداد پانچ ہوگئی

برطانیہ میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں آج 260 افراد کرونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد سترہ ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1019 ہے۔

Comments

- Advertisement -