اشتہار

کرونا وائرس، پاکستان میں مقامی منتقلی کے کیسز میں ہوشربا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا کیسز مقامی سطح پر تیزی سے منتقل ہورہے ہیں، اب تک سامنے آنے والے مریضوں میں سے 80 فیصد کیسز مقامی منتقلی کے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ  پاکستان بھرمیں ایک لاکھ44ہزار 365کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6 ہزار 218 ٹیسٹ ہوئے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونامریضوں کی تعداد اضافے کے بعد 12 ہزار 723 تک پہنچ گئی، 24گھنٹےمیں 783 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملک بھرمیں کروناکےباعث مرنے والے افراد کی تعداد 269 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک  2886 افرادصحت یاب ہوچکےہیں۔

صوبائی اعداد و شمار کے حساب سے پنجاب  میں5378،سندھ میں4232،خیبرپختونخوا میں1793، بلوچستان میں722،اسلام آباد235،گلگت بلتستان308،آزادکشمیر میں55کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے اسپتالوں کو براہ راست سامان پہنچارہی ہے، ادارے کی ویب سائٹ پر ترسیل سیکشن میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو ہزاروں ایسے لوگوں کے ایڈریس دیے گئے ہیں جن کے کرونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ہے، صوبائی حکومتیں مذکورہ افراد کا ٹیسٹ کروائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں