تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا کا نیا اور بھیانک اثر، مریض کو بڑا دھچکا، ماہرین پریشان

لندن: برطانیہ میں مہلک وبا کروناوائرس کا شکار ہونے والا مریض اچانک وقت سماعت سے محروم ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا مریضوں میں دیگر سنگین اثرات کی شکایات سامنے آچکی ہیں لیکن کسی مریض کی اچانک قوت سماعت سے محرومی نے ماہرین کے لیے بھی چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک 45 سالہ شہری وبا کا شکار ہونے کے بعد اپنی سماعت سے محروم ہوا، سماعت سے محرومی یہ ایک پرانا مرض ہے جو کان، ناک اور گلے کی بیماریوں میں شمار کیا جاتا ہے، لیکن کرونا مریض میں یہ مسئلہ ماہرین کے لیے بھی تشویش کا باعث بن چکا ہے۔

کرونا سے صحت یاب مریضوں کیلئے خطرہ ابھی ٹلا نہیں! تحقیق میں بڑا انکشاف

کرونا وائرس انسان کے ذائقے کی حس اور دیگر جسم کے اندونی اور بیرونی حصوں پر آور ہوکر انہیں شدید متاثر کرتا ہے لیکن ابھی تک کسی تحقیق میں یہ بات سامنے نہیں آئی کہ یہ وائرس قوت سماعت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

برطانیہ میں سننے کی صلاحیت سے محروم ہونے والا یہ چوتھا مریض ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شہری کو اسپتال لایا گیا جہاں اس میں کرونا علامات ظاہر ہوئیں، جس کے پیش نظر ڈاکٹروں نے اسے انتہائی نگہداشت میں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا۔

وینٹی لیٹر پر تقریباً ایک ماہ گزارنے کے بعد وہ مریض اچانک قوت سماعت سے محروم ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -