تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لیڈز میں کورونا کا پھیلاؤ، نوجوانوں کی فوری ٹیسنٹنگ شروع ‏

برطانوی کاؤنٹی یاکشائر کے شہر لیڈز میں نوجوانوں کے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کرنے کا ‏فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے لیڈز کے رہائشی نوجوانوں کی فوری اور بڑے پیمانے ‏پر ٹیسٹنگ کی ہدایت کی ہے۔ ‏

متعلقہ حکام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ 18 سے 24 سال کے نوجوانوں کے فوری کورونا ٹیسٹ کیے ‏جائیں علامات نہ ہونے کے صورت میں بھی ٹیسٹ کرائےجائیں۔

محکمہ صحت کے مطابق نوجوانوں میں ویکسین لگنے کی شرح ابھی کم ہے جب کہ ایک ہفتےمیں ‏کورونا کیسز میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے اس لیے کسی بھی پریشان کن صورتحال سے نٹمنے کے لیے ‏ٹیسٹنگ مہم چلائی جارہی ہے۔ ‏

آج سے لیڈز میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بعض مقامات پر نوجوان کو ‏ویکسینیشن کے لیے واک ان کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -