تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

کرونا زدہ افراد کی شریانوں میں خون کے خطرناک لوتھڑے بننے کا انکشاف

ٹوکیو: جاپان کے تحقیقی ماہرین نے  کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کے جسم میں خون کے لوتھڑے بننے کا انکشاف کیا ہے۔ ماہرین کے نزدیک شریانوں میں خون جمنے کی بیماری بہت زیادہ خطرناک ہے۔

جاپانی میڈیا این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے وزارتِ صحت، تھرمبوسس اور ہیموٹاسس کی جاپانی سوسائٹی، ایتھروسکلیروسس سوسائٹی کے تحقیقی ماہرین نے مشترکہ مطالعہ کیا جس کے نتائج میں کرونا مریضوں‌ کے خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والوں میں سے تقریباً 13 فیصد مریضوں کی شریانوں میں خون جمنے کی خطرناک بیماری کا انکشاف ہوا۔

مزید پڑھیں: کرونا کی فوری اور گھر بیٹھے تشخیص، پاکستانی ڈاکٹر کی زبردست ایجاد

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقی ٹیم نے اگست 2020 کے آخر تک کرونا سے متاثر ہونے والے 6 ہزار اُن مریضوں کی تفصیلات جمع کیں جنہیں طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کُل 6 ہزار میں سے تقریباً ساڑھے تیرہ فیصد مریضوں کی شریانوں میں خون جمنے کی بیماری کا انکشاف ہوا۔ ان مریضوں میں سے 378 ایسے بھی تھے جو وینٹی لیٹر سے واپس آئے ہیں۔

تحقیقی ماہرین نے شریانوں میں خون جمنے کی وجہ کچھ یوں بیان کیا کہ جب متاثرہ شخص کا مدافعتی نظام مردہ یا سست ہوجاتا ہے تو اندرونِ جسم میں سوزش پیدا کرنے والے مادلے جنم لیتے ہیں جن کی وجہ سے خون کے لوتھڑے بنتے ہیں اور یہی دماغ کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا کرتے یا پھر ہارٹ اٹیک کا باعث بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -