تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٔپاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کب ہوگا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے کہ انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا، 65سال سے زائد عمر افراد کی ترجیحی بنیادوں پرویکسی نیشن ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا خوش بخت شجاعت کی زیرصدارت اجلاس ہوا، معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور وزارت صحت حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وبائی امراض کےکنٹرول اورتدارک کابل2020 قائمہ کمیٹی میں پیش کیا گیا، سینیٹرجاویدعباسی نےبطورمحرک وبائی امراض سےمتعلق بل پیش کیا، سینیٹر جاوید عباسی نے کہا پاکستان کورونا کی وبا سے شدید متاثرہوا ہے، وباکےتدارک سے متعلق بل سالوں پراناہے، نیابل وقت کی ضرورت ہے۔

معاون خصوصی امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کورونا سے پاکستان کو سبق حاصل کرناہوگا، کورونا کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے، انسداد کورونا اقدامات پر عملدرآمد کا فقدان نظر آیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران این سی اوسی کا کردار مثالی رہا، این سی اوسی کی صورت میں عملدرآمد کمیٹی بنائی گئی، وبائی امراض سے متعلق این ڈی ایم اے کے قانون میں ترمیم ممکن ہے، قانون میں ترمیم کیلئے حکومت،اپوزیشن کو ملکرکام کی ضرورت ہے۔

سینیٹرجاویدعباسی نے کہا وبائی امراض بل کااین ڈی ایم اے بل میں انضمام ممکن نہیں ، جس پر معاون خصوصی امور صحت نے کہا وبائی امراض پرکنٹرول کیلئے قومی پالیسی کی ضرورت ہے، وبا ئی امراض پرکنٹرول کیلئے این ڈی ایم اے کا اسٹرکچر موجود ہے۔

اجلاس میں وبائی امراض کےکنٹرول اور تدارک کا بل 2020 متفقہ طورپرمنظور کرلیا گیا۔

قائمہ کمیٹی صحت نے ڈاکٹرفیصل سلطان کی تجاویزپراظہارعدم اطمینان کرتے ہوئے ملک میں کورونا ویکسین کی دستیابی کے معاملے پر غور کیا، سینیٹرخوش بخت شجاعت نے کہا عام آدمی کو کورونا ویکسین کی دستیابی اہم معاملہ ہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے قائمہ کمیٹی کو کوروناویکسین کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا، کابینہ نے کورونا ویکسین خریداری کیلئے 150ملین ڈالر منظور کئے۔

معاون خصوصی امور صحت کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا مہم کیلئے خصوصی رجسٹریشن بورڈ بنایا ہے، رجسٹریشن بورڈ میں 4لاکھ ہیلتھ ورکرز کو رجسٹرکیا جا چکا ہے، 65 سال سے زائد عمر افراد کی ترجیحی بنیادوں پرویکسی نیشن ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ انسداد کورونا مہم کے پہلے فیز کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، پاکستان نے چینی ویکسین کے ٹرائل میں اہم کردار ادا کیا، چین نے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں، چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چند روز میں پاکستان پہنچے گی۔

ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان 3 مختلف ذرائع سے کورونا ویکسین حاصل کررہا ہے، آئندہ ماہ 3 ذرائع سے ویکسین آنا شروع ہوجائے گی۔

Comments

- Advertisement -