تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا ویکسین لگوانے والوں کو دو دن چھٹی دینے کا اعلان

ریاض : سعودی کمپنی نے اپنے ملازمین کو ویکسینیشن کی ترغیب دینے کےلیے ویکسین لگوانے والوں کیلئے دو روز کی چھٹی کا اعلان کردیا۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پھیلے ایک برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور بہت سے ممالک میں ویکسینیشن بھی شروع ہوگئی ہے لیکن شعور کی کمی کے باعث لوگ ویکسینیشن سے کترا
رہے ہیں۔

سعودی عرب کی مواصلاتی کمپنی یس ٹی سی نے کرونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ جو ملازمین جون 2021 سے قبل کرونا ویکسین لگوائیں گے انہیں دو دن کی چھٹی دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے ملازمین کو چھٹیاں دینے کا اعلان صحت مند سعودی معاشرے کے قیام میں حکومت کا ساتھ دینے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

ایس ٹی سی کمپنی نے ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ جلد از جلد صحتی ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کر ویکسین لگوائیں۔

Comments

- Advertisement -