تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کرونا ویکسینیشن: عالمی سطح پر اجتماعی مدافعت بحال ہونے میں‌ کتنا وقت لگے گا؟

نیویارک: امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا ویکسین لگانے کی موجودہ رفتار کے باوجود اجتماعی مدافعت  بحال ہونے میں مزید 9 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ایس او پیز پر عمل اور شہریوں کو ویکسی نیشن دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلومبرگ کے ویکسین ٹریکر کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے کرونا ویکسین لگانے کے معاملے میں پہل ضرور کی مگر چین اب تک سب سے زیادہ خوراکیں لگا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق  یورپی یونین کے رکن ممالک سست آغاز کی وجہ سے اس دوڑ میں خاصے پیچھے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق چین میں یومیہ 3 کروڑ 60 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی جارہی ہے، یہ آبادی کا دو تہائی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر یورپی یونین کے رکن ممالک ہیں جہاں روزانہ 36 لاکھ شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے، بھارت سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں یومیہ 26 لاکھ لوگوں کو  ویکسین لگائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں کوویڈ-19 کی وبا پر قابو پانے کے لئے ویکسین کے لگائے گئے ٹیکوں کی تعداد 2ارب تک پہنچ چکی ہے مگر اجتماعی مدافعت کے لئے دنیا کی 75فیصد آبادی کی ویکسی نیشن میں ابھی 9 ماہ لگ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ویکسی نیشن کا عمل اسی تیزی کے ساتھ چلتا رہا تب بھی اجتماعی مدافعت کو بحال ہونے میں دسمبر تک کا وقت درکار ہوگا۔

امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ویکسی نیشن کی فراہمی کا عمل عدم مساوات کا شکار ہے کیونکہ دنیا کے 27 ترقی یافتہ ممالک نے ویکسین کا بڑا حصہ اپنے پاس رکھ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں‌ لگنے والی چینی ویکسین کو ڈبلیو ایچ او نے منظور کرلیا

ترقی یافتہ ممالک نے اب تک 29 فیصد شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی جبکہ دنیا کے ترقی پذیر یا غریب ممالک کے دس فیصد شہریوں کو ویکسین لگ سکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہر 100 افراد کو 89.4 کو کرونا کی دو خوراکیں فراہم کی جاچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -