تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا ویکسین تیار ہوچکی، تجربات جاری ہیں، پاکستانی ڈاکٹر نے خوشخبری سنادی

کراچی: پاکستانی ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین تیار ہوچکی ہے بس اس کے تجربات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جاوید اکرم نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اعتراض ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ویکسین تیار ہوچکی ہے بس اس کے تجربات جاری ہیں، پہلے جانوروں اور پھر انسانوں پر ویکسین کے تجربات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تجربات میں وقت لگتا ہے اس کے بعد ویکسین کی پروڈکشن ہوتی ہے، ویکسین کی تیاری کے بعد بھی دو سے تین فیز ہوتے ہیں، امید ہے کچھ دنوں میں فیز ون پرکام شروع ہوجائے گا۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ کرونا ویکسین سے متعلق بہت سے گروپس کام کررہے ہیں، چین میں ہی صرف 9 کمپنیاں کرونا ویکسین پر کام کررہی ہیں، چین کی ایک کمپنی ہمارے ساتھ بھی کوآرڈینیشن کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بھی کرونا ویکسین سے متعلق کام اور ریسرچ ہورہی ہے، ووہان سے کرونا وائرس باہر نکلا تو اس کا اسٹرکچر تبدیل ہوتا رہا، پاکستان میں موجود کرونا وائرس اور ووہان والے وائرس میں فرق ہے، دونوں کرونا وائرس کے اسٹرکچر میں زیادہ فرق نہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہمیں یک زبان ہوکر عوام کو ایک پالیسی دینی ہے، کرونا وائرس کے خلاف ہم تنہا نہیں لڑ سکتے مل کر کام کرنا ہوگا، لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے تو ہونا چاہئے صرف نام کا لاک ڈاؤن نہیں ہونا چاہئے، لاک ڈاؤن کرنا ہے تو ہمیں مکمل لاک ڈاؤن کرنا ہوگا۔

مکمل پروگرام کی ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -