تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کروناویکسین، امریکا نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو متوقع کرونا ویکسین سازی میں تعاون کی پیش کش کردی، حکومت نے ویکسین سازی کی امریکی پیشکش پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیے متوقع کرونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آگئی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ مل کر ویکسین تیار کرنے کی پیش کش کردی۔ پاکستان کے متوقع کروناویکسین کے لیے امریکا سے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔

ذرایع کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کروناویکسین سازی کے عمل میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان سے متوقع کرونا ویکسین سازی میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔

امریکا نے پیش کش کی کہ امریکی کمپنیاں پاکستان سے ویکسین سازی میں تعاون کر سکتی ہیں، باہمی تعاون سے پاکستانی کمپنیز مقامی طور کروناویکسین تیار کرسکیں گی، پہلے فیز میں متوقع ویکسین سے مقامی ضرورت پوری کریں گے جبکہ دوسرے فیز میں ویکسین دوست واتحادی ممالک کے لیے دستیاب ہوگی۔

کروناویکسین کی ایڈوانس بکنگ، وزارت صحت نے 15 کروڑ ڈالر مانگ لیے

اس حوالے سے ذرایع نے بتایا کہ پاکستانی مشن نے حکومت کو متعلقہ فریقین سے مشاورت کی تجویز کردی، پاکستان نے کرونا ویکسین سازی کی امریکی پیشکش پر مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15 کروڑ ڈالر کی گرانٹ منظور

ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو پاکستانی کمپنیوں سے مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔ عمران خان نے وزارت صحت اور متعلقہ حکام سے پیشکش پر تجاویز بھی مانگ لیں۔

Comments

- Advertisement -