تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس: 9 فلپائنی ڈاکٹرز ہلاک، مجموعی تعداد 45 ہوگئی

منیلا : فلپائن میں کرونا وائرس کی موذی وبا سے لڑتے ہوئے نو ڈاکٹرز بھی  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 45 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر کی طرح فلپائن میں بھی پنجے گاڑنا شروع کردئیے ہیں، موذی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی۔

فلپائن میں جان لیوا وائرس کے شکار مریضوں کا علاج کرنے والے نو ڈاکٹرز خود وبا کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے، ڈاکٹروں کی ہلاکت کے بعد عوام کا اندیشہ ہے کہ فلپائن میں کرونا وائرس بحران کی صورتحال اس سے کہیں زیادہ خراب ہے جو سرکاری اعداد و شمار میں بتائی جارہی ہے۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے اب تک ہونے والی ہلاکتیں صرف 45 ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی کل تعداد 707 ہے۔

فلپائن ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ذاتی حفاظت کا سامان مہیا نہیں کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ڈاکٹر خود بھی وائرس کے پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منیلا کے سب سے بڑے اسپتال نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اسپتال میں مریض رکھنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے۔

سینکڑوں کی تعداد میں طبی علمہ کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے خود قرنظینہ میں ہیٹھ گیا ہے کیونکہ ان میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہے۔

اسپتال کا کہنا ہے کہ ایک طرف وائرس کے مشتبہ مریضوں کی اسپتال میں داخلے کے لیے لائن لگی ہوئی ہے تو دوسری طرف ہمارے سٹاف کے 130 ممبران قرنطینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -