ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

کرونا وائرس دل کے خلیات کو متاثر کرتا ہے، نئی تحقیق میں خوفناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی ماہرین نے کرونا وائرس کے مزید نقصانات کا انکشاف کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس دل کے پٹھوں کے خلیات کو بھی متاثر کرتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کو پھیلنے نو مہینے ہوچکے ہیں اور اس دوران کوویڈ 19 نے لاکھوں افراد کی جانیں لے لیں جکہ کروڑوں افراد کو بیمار کردیا، اس کے باوجود ماہرین آئے کوویڈ 19 کے نئے نئے انکشافات کررہے ہیں۔

امریکی ماہرین نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ وائرس سے مسلز فائبر ننھے ذرات میں تبدیل ہوگئے، جس کے نتیجے میں دل کے خلیات کو مستقل نقصان پہنچ گیا۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایسی کسی بیماری کو نہیں دیکھا جو اس طرح دل کے پٹھوں کے خلیات کو متاثر کرے۔

اس نئی تحقیق کے لیے محققین نے خصوصی اسٹیم سیلز استعمال کرکے 3 اقسام کے دل کے خلیات تیار کیے جن میں کارڈیو مایو سیٹیس، کارڈک فائبروبلاسٹس اور endothelial خلیات شامل تھے۔

لیبارٹری میں ان خلیات کو کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا اور معلوم ہوا کہ یہ وائرس کارڈیومایو سیٹیس یا دل کے پٹھوں کے خلیات کو ہی متاثر اور ان کے اندر اپنی نقول بناتا ہے۔

مگر تحقیق میں یہ عجیب انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں یہ ریشے چھوٹے ذرات میں تبدیل ہوگئے۔

محققین نے کہا کہ لیبارٹری میں خلیات میں آنے والی خرابی سے پٹھوں کے لیے مناسب طریقے سے دھڑکن کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہتا۔

یہ تو واضح ہے کہ لیبارٹری کے تجربات کا اطلاق ہمیشہ حقیقی زندگی میں نہیں ہوتا تو اس کی جانچ پڑتال کے لیے محققین نے کووڈ 19 کے 3 مریضوں کے دل کے ٹشوز آٹوپسی نمونوں کا تجزیہ کیا۔

انہوں نے خلیات کو متاثر کرنے کا وہی طریقہ دریافت کیا جو لیبارٹری کے تجربات سے ملتا جلتا تھا، مگر ہوبہو ویسا نہیں تھا۔

محققین نے لیبارٹری کے تجربات اور مریضوں کے دل کے خلیات کے نمونوں میں ایک اور عجیب چیز بھی دریافت کی۔

انہوں نے دیکھا کہ دل کے کچھ خلیات کے اندر ڈی این اے غائب ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ خلیات معمول کے افعال کی ادائیگی سے قاصر ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں