جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کورونا وائرس، پاکستان کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ہنگامی امداد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان میں ایمرجنسی امداد کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، اے ڈی بی300ملین ڈالر لون ایگریمنٹ اور 5ملین ڈالر گرانٹ کی صورت میں دےگا۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر خسرو بختیار نے احساس پروگرام، شعبہ صحت اور صفائی کیلئے فنڈنگ پر اےڈی بی کاشکریہ ادا کیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی امدادانسداد کورونا اور احساس پروگرام کےذریعےنقدرقم منتقلی کیلئےاستعمال ہوگی، پاکستان سےکوروناصورتحال میں سماجی واقتصادی شراکت دارجاری رکھیں گے۔

- Advertisement -

چند روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے30کروڑڈالر فنڈ کی منظوری دی گئی تھی، اےڈی بی نےپاکستان کو یہ رقم شعبہ صحت کیلئے دی ہے، رقم کوروناکیخلاف اقدامات،غریب طبقےکی مدد،خواتین،بچوں کیلئےاستعمال ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کورونارسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی ، جس پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اے ڈی بی کا کورونارسپانس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

ایشین ترقیاتی بینک800ملین ڈالرکی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظورکرےگا جبکہ 900 ملین ڈالر کی اگلی قسط دسمبر2020تک فراہم کرے گا، پاکستان کوبجٹ سپورٹ پروگرام کےتحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پردی جائے۔

خیال رہے مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں