تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کورونا وائرس بحران : سعودی کابینہ نے مثالی اعلان کردیا

ریاض : کورونا وائرس کی وبا سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی مالی امداد کیلئے سعودی کابینہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان کے زخموں پر مرہم رکھ دیا۔

اس حوالے سے سعودی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری یا نجی اداروں کے ہر اس صحت کارکن کی فیملیز کو پانچ لاکھ ریال دیے جائیں گے جس کارکن کی موت کورونا وبا سے ہوئی ہے۔ یہ فیصلہ سعودی اور غیرملکی دونوں صحت کارکنوں پر لاگو ہوگا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منگل کو سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا۔اجلاس میں کہا گیا کہ فیصلے پرعملدرآمد 2 مارچ 2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے والے پہلے کیس سے ہوگا۔

اس فیصلے میں سعود ی غیر سعودی، عسکری اورغیر عسکری تمام صحت کارکن شامل ہیں۔ اجلاس کے بعد قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے تفصیلات بتاتے ہوئے سعودی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کابینہ نے متعدد فیصلے کیے ہیں۔

وزیر سیاحت کو ہنگری کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کے سیکریٹری

جنرل کو انڈونیشیا کے قومی دستاویز مرکز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

سعودی کابینہ نے جی ٹوئنٹی کے ماتحت بی ٹوئٹنی کے مشترکہ اعلامیے پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ جی ٹوئٹنی نے عالمی معیشت کے تحفظ کے لیے گیارہ ٹریلین ڈالر لگائے جبکہ 14 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی سے غریب ترین ممالک کو سہولت دی۔ یہ کام مملکت کی قیادت میں انجام پایا ہے۔

کابینہ نے جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کے وزرائے انسداد بدعنوانی کےاجلاس پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -