اشتہار

ٹرمپ کورونا وائرس کے خوف سے کون سی دوا لے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈاکٹرز کی تنبیہ کے باوجود ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوائن کا استعمال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈاکٹروں کی جانب سے واضح ہدایات  کے باوجود روزانہ  ملیریا کی دوا لے رہے ہیں جبکہ ان کے اندر کرونا کی علامات نہیں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ وہ ہر روز کوویڈ 19سے نجات پانے کے لئے ہائیڈروکسی کلورو کوائن لے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے یہ دوا روزانہ کھارہا ہوں۔

- Advertisement -

اُن سے پوچھا گیا کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں تو صدر ٹرمپ کا جواب تھا ’کیونکہ یہ اچھی ہے۔ میں نے اس کے بارے میں بہت اچھی خبریں سن رکھی ہیں۔

غیرملکی  خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ کلوروکوئین کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے موزوں نہیں ہے۔

امریکی صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور ان پر کوئی علامات بھی ظاہر نہیں ہو رہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ دوا احتیاطی تدبیر کے طور پر لے رہے ہیں۔

یاد  رہے کہ امریکی صدر نے کلوروکوئین کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے مؤثر قرار دیا تھا لیکن ماہرین اور ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں پر کام نہیں کرتی اور اس کا استعمال محفوظ نہیں ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو خبردار کیا تھا کہ اگلے 30 دنوں میں خاطر خواہ بہتری نہ لائی گئی تو امریکی فنڈنگ مستقل طور پر بند کردی جائے گی۔

صدر ٹرمپ اپریل کے وسط میں عالمی ادارہ صحت پر چین کی طرفداری کا الزام عائد کرکے فنڈز کی فراہمی معطل کر چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت میں اپنی رکنیت پر بھی نظر ثانی کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہیاں کیں اور وبا پھوٹنے کے بعد ابتدائی رپورٹس کو نظر انداز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کو سب سے زیادہ امداد امریکہ سے ہی ملتی ہے اور گزشتہ برس امریکہ نے عالمی ادارہ صحت کو 400 ملین ڈالر کی امداد دی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی ویکسین ، امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور بڑا دعویٰ سامنے آگیا

واضح رہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی سائنسدان اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کرلیں گے، اور مجھے خوشی ہوگی اگر کوئی ملک ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دینے میں کامیاب ہوجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں