تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کورونا وائرس کی دوا : کیا جاپان دنیا کو خوشخبری دینے جارہا ہے؟؟

ٹوکیو : کورونا وائرس کی عالمی وباء کے انسداد کیلئے دنیا بھر کے سائنسدان دن رات اپنی کوششوں میں مصروف عمل ہیں، کہیں ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے تو کہیں اس کی طبی آزمائش کیلئے ٹرائلز جاری ہیں۔

اسی تناظر میں جاپان کے سائنسدانوں نے بھی اپنی تحقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کی گئی کورونا کی دوا کو آزمائشی مراحل سے گزارنا شروع کردیا ہے۔

ا س حوالے سے جاپانی اداروں نے ایک بین الاقوامی پروگرام کے حصّے کے طور پر کووِیڈ 19 دوا کی طبّی آزمائش شروع کر دی ہے۔ مذکورہ دوا میں اس مرض سے صحت یاب ہونے والے لوگوں سے جمع کردہ اینٹی باڈیز ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس پروگرام کی افادیت کو دیکھتے ہوئے امریکہ کے قومی ادارے برائے الرجی اور وبائی امراض نے سرمایہ فراہم کیا ہے، جاپان سے نیشنل سینٹر فار گلوبل ہیلتھ اینڈ میڈیسن اور فُوجیتا ہیلتھ یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر آزمائش شروع کی ہے۔

جاپانی نیشنل سینٹر کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائپراِمیون انٹراوینس اِمیونو گلوبلین کے نام سے معروف یہ دوا 10 مریضوں کو دی جا رہی ہے جنہیں اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت ہے۔

ان مریضوں کی حالت کی تقریباً ایک ماہ تک نگرانی کی جائے گی، پروگرام میں شریک ممالک سے ملنے والے کوائف کی بنیاد پر اس دوا کے مؤثر ہونے کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں : جاپان، کرونا کا ممکنہ علاج، مریضوں پر آزمائش کی تیاری

یہ طبی سینٹر کووِیڈ 19 سے شفایاب ہونے والے لوگوں سے حاصل کردہ بلڈ پلازما استعمال کرتے ہوئے ایک طبّی جائزہ بھی انجام دے رہا ہے، اینٹی باڈیز کا حامل پلازما مریضوں کو لگایا جا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -