تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کورونا وائرس؛ وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشتوں پر پڑنے والے گہرے اثرات پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے نام اہم پیغام ریکارڈ کرائیں گے اور یہ پیغام سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے قرض کی ری اسٹرکچرنگ کامعاملہ اٹھائیں گے جب کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض ادائیگیوں میں سہولت کامطالبہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم ملکی وسائل اور قرض جیسےمسائل کاذکر کریں گے اور واضح کریں گے کہ پوری انسانیت کو مل کر کورونا کے جنگ لڑنی ہے۔

وزیراعظم عمران خان عالمی ممالک سمیت دنیابھر کے رہنماؤں کو پیغام دیں گے کہ قرض کی دلدل میں جکڑے ممالک کوروناسےاکیلے مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔

پیغام سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو اقتصادی و معاشی صورتحال اور کورونا کے بعد پڑنے والے گہرے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

Comments

- Advertisement -