تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا وائرس روک تھام: سعودی عرب اور چین کے درمیان بڑا معاہدہ

ریاض/بیجنگ : سعودی عرب نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین کے ساتھ 95 کروڑ ریال مالیت کا اہم معاہدہ طے کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب نے ملک میں مقیم مقامی و غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلیے چین کے ساتھ 90 لاکھ کرونا ٹیسٹ کرنے کا معاہدہ طے کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کو 95 کروڑ ریال مالیت سے 90 لاکھ ٹیسٹ کرنے کا ٹھیکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق چین کی جانب سے سعودی عرب میں متعین چینی سفیر چینگ وینگ اور دوسری جانب وزیر صحت ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت چین کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کےلیے 500 چینی ماہر اور لیباریٹریاں سمیت ضروری طبی سامان فراہم کرے گا، جنہیں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ ہر علاقے کے عوام کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

چین سعودی عرب کو ایک موبائل لیباریٹری بھی فراہم کرے گا. جس سے روزانہ 10 ہزار ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور سعودی عرب کے درمیان کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے ہونے والا مذکورہ معاہدہ دنیا کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی حکام امریکا، سوئٹزرلینڈ اور کوریا سے متعدد کرونا ٹیسٹنگ سسٹم خرید چکے ہیں جن کی مالیت تقریباً 1 کروڑ چالیس ریال سے زائد ہے۔

Comments

- Advertisement -