تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کرونا سے باپ کی ہلاکت، صدمے سے بیٹی بھی چل بسی

قاہرہ : مصر میں کرونا کا شکار ہوکر ہلاک ہونے والے شخص کی بیٹی باپ کا کا غم برداشت نہ کرسکی اور دنیا سے رخصت ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے لیکن گزشتہ ایک کوویڈ 19 سے مرنے والے ایک شخص کی بیٹی بھی صدمے سے انتقال کرگئی۔

سوشل میڈیا پر نورین الغرابلی نامی لڑکی کی موت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس پر لاکھوں صارفین کی جانب سے اظہار افسوس بھی کیا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مصر کے الغربیہ صوبے کے شہر المحلہ الکبریٰ میں فرج الغرابلی نامی شخص کرونا سے بیمار ہوکر ہلاک ہوگیا تھا۔

باپ کی ہلاکت کے بعد بیٹی نورین الغرابلی صدمے میں چلی گئی اور بیمار ہوکر کچھ روز دنیا سے رخصت ہوگئی۔

المحلہ الکبری کی خاتون ڈاکٹر ماجدہ الخواجہ نے بتایا کہ لڑکی کا کئی ہفتے تک اسپتال میں علاج کیا گیا تاہم وہ شدید صدمے کے باعث بیماری سے جانبر نہ ہوسکی کیونکہ نورین الغرابلی اپنے والد سے بہت زیادہ جذباتی طور پر جڑی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -