جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کوروناویکسینیشن: حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کوروناویکسینیشن تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان(جی بی) میں بڑے ویکسینیشن سینٹرز اور موبائل ٹیمیں بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ این سی اوسی میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسینیشن کو مزید تیز کیا جائے گا۔

- Advertisement -

اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں الیکشن کی وجہ سے ویکسینیشن تیز کرنا ضروری ہے۔ جبکہ جی بی میں سیاحت کے سیزن کی وجہ سے ویکسینیشن کی رفتار بڑھائیں گے۔

ادھر صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ، ساہیوال اور خانیوال میں بھی کورونا کی خصوصی ویکسین مہم تیز کردی گئی ہے، فوری ویکسین کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں۔

حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد آگئی

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورت حال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 47کورونا مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار576 ہوگئی۔

‌‌کورونا ویکسینیشن ، عوام کی سہولت اورحفاظت کیلئےایک اور بڑا قدم

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں 40ہزار483کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار303کورونا کیسز سامنے آئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح3.21فیصد رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں