تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سابق فوجی نے عطیہ کرنے کیلئے 1 کروڑ پاؤنڈز کی رقم جمع کرلی

لندن : برطانوی فوج کے سابق کیپٹن ٹام مور نے نیشنل ہیلتھ سروس کےلیے 90 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی خطیر رقم اکٹھا کرلی۔

تفصیلات کے مطابق نئے مہلک ترین وائرس کوویڈ 19 نے دنیا کی چھٹی بڑی معیشت برطانیہ کو بھی شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے، ساڑھے چھ کروڑ آبادی والے ملک میں اب98 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص بھی ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کےلیے برطانوی حکومت کے اقدامات کا یہ حال ہے کہ دو ماہ تک حکومت وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے این ایچ ایس کے طبی عملے کو ٹیسٹ نہیں کرسکی اور نہ ہی مناسب حفاظتی سامان مہیا کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کی جانب سے لڑنے والے ٹام مور نامی ویٹرن کیپٹن نے کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے نشنل ہیلتھ سروسز عملے کےلیے 90 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی خطیر رقم جمع کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن ٹام مور اپنے گارڈن میں واک کرتے ہوئے شہریوں سے فنڈز کی اپیل کررہے ہیں کہ این ایچ ایس کےلیے چندہ دیں جس پر عوام کا بھرپور رد عمل آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 90 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کی رقم اکٹھا ہوگئی۔

99 سالہ ویٹرن کیپٹن ٹام مور نے بیڈفارشائر میں واقع اپنے گھر کے گارڈن کے 100 چکر پورے کرکے ایک ہزار پاؤنڈ جمع کرنے کا ہدف بنایا تھا لیکن عوام نے پیسوں کے ڈھیر لگا دئیے۔

خیال رہے کہ برٹش آرمی ویٹرن ٹام بھارت میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، ٹام 30 اپریل کو 100 برس کے ہوجائیں۔ ٹام مور کی ہمت اور جذبے کے باعث انہیں برطانوی عوام نے ہیرو قرار دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -